28/Mar/2019
News Viewed 1961 times
پاکستانی اداکار میکال ذولفقار کی یوم پاکستان 23مارچ پر رلیز ہونے والی فلم ’شیر دل ‘ 5دن کے اندر 5کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
اداکار میکال ذولفقار اور ارمینا خان کی فلم ’شیر دل‘ پاک فضائیہ پر بنائی گئی ہے۔فلم نے رلیز کے پہلے دن ہی شائیقین کو بہت متاثر کیا اور پہلے دن ایک کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ذرائع کے مطابق فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ 29مارچ کو فلم ’پراجیکٹ غازی‘رلیز ہوگی جو کہ فلم ’شیر دل ‘ کے مقابلے میں زیادہ بزنس کرے گی ۔فلم’پراجیکٹ غازی‘میں ہمایوں سعید ،شہریار منور اور سائرہ شہروز کا نمایا کردار ہے۔
مزید پڑھیں:ڈاکٹر عامر لیاقت کا فلم ’لوڈویڈنگ‘ کی ٹیم پر مقدمہ
میکال ذولفقار کی فلم ’شیر دل ‘ نے اپنا سفر کامیابی کی طرف جاری رکھا ہے فلم کو پہلے دن ایک کروڑ15لاکھ ، دوسرے روز ایک کروڑ7لاکھ ، تیسرے روز ایک کروڑ تین لاکھ ،چوتھے روز 47لاکھ اور پانچویں روز 55لاکھ کا بزنس کیا ۔5دن میں فلم نے5کروڑ کا بزنس کر لیا ہے اور ابھی تک اس فلم کے شائقین کی تعداد ان گنت ہے۔